ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابات میں کامیابی کے لئے ریڈی برادران کا استعمال، کیا آپ اخلاقیات پرپانچ منٹ بات کرسکتے ہیں؟:سدرامیا

انتخابات میں کامیابی کے لئے ریڈی برادران کا استعمال، کیا آپ اخلاقیات پرپانچ منٹ بات کرسکتے ہیں؟:سدرامیا

Sun, 06 May 2018 11:48:33    S.O. News Service

بنگلورو5مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی) وزیراعلیٰ سدرامیا نے کرناٹک حکومت پر وزیراعظم کی جانب سے لگائے گئے کرپشن کے الزامات پر مودی کو ٹوئیٹ کے ذریعے جواب دیا۔یہ جواب ،مودی کی جانب سے سدرامیا کو راست طورپر نشانہ بناتے ہوئے کرناٹک کی کانگریس حکومت کو’’سیدھا۔روپیہ سرکار‘‘قرار دینے کے جواب میں سامنے آیا ہے ۔تین مئی کو وزیراعظم نے کہا تھا کہ ریاست میں رشوت کے بغیر ایک بھی کام ممکن نہیں ہے ۔اس کا جواب دیتے ہوئے سدرامیا نے کہا’’پیارے وزیراعظم!مجھے خوشی ہے کہ آپ نے ان انتخابات میں کرپشن کو مسئلہ بنایا ہے ۔یہ آپ کا کمزور نکتہ ہے ۔آپ ہماری حکومت کے بارے میں بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔سدرامیا نے کہاکہ بی جے پی ریڈی برادران کے 35000کروڑ روپئے کے غیر قانونی کچے دھات کی کانکنی کے گھپلے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید کہاکیا آپ انتخابات میں کامیابی کے لئے ریڈی برادارن کا استعمال کرنے کی اخلاقیات پر پانچ منٹ بات کرسکتے ہیں؟رشوت خوری ، دھوکہ دہی ،جعلسازی کے 23معاملات کا سامنا کرنے والے شخص کو امیدوار بنایا گیا کہ آپ کب آپ کے لیڈران کے کرپشن کے الزامات پر اظہار خیال کریں گے؟ریاست میں انتخابات کے پیش نظروزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ سدرامیا کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے ۔


Share: